ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو تشدد،دہلی فساداور کووڈ کی تعیناتی نے 2020 میں دہلی پولیس کو مصروف رکھا

جے این یو تشدد،دہلی فساداور کووڈ کی تعیناتی نے 2020 میں دہلی پولیس کو مصروف رکھا

Wed, 30 Dec 2020 23:04:11    S.O. News Service

نئی دہلی،30دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جے این یو تشدد کیس کی تحقیقات پر تنقید کا سامنا کرنے سے لے کرفسادات سے نمٹنے والی دہلی پولیس کے سامنے 2020 میں قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل درآمدگی کے ساتھ ہی اس دوران ڈیوٹی کررہے اہلکاروں کوبھی انفیکشن سے بچنے کاچیلنج تھا۔ 2020 پولیس فورس کے لئے نئے چیلنج پیش کرتا رہا۔

جنوری سے آغاز میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اس وقت تشدد پھیل گیا جب نقاب پوش شرپسندوں نے طلبہ اور اساتذہ پر حملہ کیا جس سے کیمپس میں املاک کو نقصان پہنچا۔ جے این یو تشدد کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے۔

فروری میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں ہونے والے فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان فسادات میں گوکل پوری میں پتھراؤ کے دوران ہیڈ کانسٹیبل رتن لال (42) بھی مارا گیا۔ شہر میں فسادات کے فورابعد دہلی پولیس فورس کو ایس این شریواستو کی شکل میں اپنا نیا سربراہ مل گیا۔ منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ہے کہ وہ امن کی بحالی اور قومی دارالحکومت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔

اب 2021 تک اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سریواستو نے بتایا کہ دہلی پولیس اپنی سوشل میڈیا کی موجودگی کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی تاکہ یہ صرف لوگوں کی شکایات کے ازالہ اور فورس کا مثبت شبیہ بنانے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ منفی پروپیگنڈہ دور کرنے کے لئے اس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنا اور فورس کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو دیکھنا ہوگا۔


Share: